اسلام آباد: وفاقی وزیرآبی وسائی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ خواتین سے جنسی زیادتی کرنے والوں کی سرعام پھانسی کیلئے قانون لاؤں گا۔
پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں ثمر عباس سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ موٹروے پرخاتون سے زیادتی کا واقعہ افسوسناک ہے۔ نام نہاد لبرل سرعام پھانسی کے معاملے پرانسانی حقوق کو لےآتے ہیں۔ آئندہ کےلیےایسےواقعات کی روک تھام کےلیےسخت قانون سازی ضروری ہے
انہوں نے کہا کہ جن کےساتھ زیادتی ہوتی ہے کیا ان کے حقوق نہیں؟ وزیراعظم زیادتی کے واقعات پر بہت افسردہ ہیں۔ جن لوگوں نےبل میں سزائےموت کومسترد کیا ان کو شرم آنی چاہیے۔ جن لوگوں نے زینب الرٹ بل میں سزائےموت کومسترد کیا ان کوشرم آنی چاہیے۔
مزید پڑھیں: موٹروے پر خاتون سے زیادتی کا واقعہ انتظامیہ کی نااہلی ہے، شہزاد اکبر
پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما طارق فضل چودھری نے کہا کہ قانون سازی کے لیے بڑے دعوےکیے جاتے ہیں لیکن سزائے موت کیلئے قانون سازی نہیں ہوتی۔
انہوں نے کہا کہ جب واقعہ رونما ہوجاتا ہے تو پھر شور مچایا جاتا ہے۔ ہمیں ایسے واقعات کی روک تھام کےلیےسخت قانون سازی کی ضرورت ہے۔
طارق فضل چودھری نے کہا کہ موٹروے پر خاتوںن سے زیادتی سے متعلق سی سی پی او لاہور ومر شیخ کے بیان کی مذمت کرتا ہوں،۔ سی سی پی او اور آئی جی کے درمیان لڑائی میں آئی جی کو گھرجانا پڑا۔ سی سی پی اولاہور کے بیان سےلوگوں کے جذبات مجروح ہوئے۔
پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے کہا کہ موٹروے واقعہ دل دہلا دینے والاہے۔ جنہوں نے یہ حرکت کی ہے وہ انسان کہنے کےلائق نہیں ہیں۔ معاشرےکی تربیت کی ضرورت ہے۔