خاتون کے ساتھ زیادتی کے مرتکب ملزمان کو گرفت میں لایا جائے، آئی جی

پنجاب پولیس کے سربراہ کی تبدیلی کا بھی امکان

لاہور: آئی جی پنجاب انعام غنی نے ہدایت کی ہے کہ موٹر وے پر خاتون کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے مرتکب ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔

موٹروے پر خاتون سے مبینہ زیادتی: ملزمان تک پہنچنے کیلئے ثبوت مل گئے ہیں، آئی جی پنجاب

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ ہدایت اپنی زیر صدارت منعقدہ پہلی ویڈیولنک کانفرنس میں دی جس میں لاہور پولیس کے افسران نے بھی شرکت کی۔

آئی جی پنجاب انعام غنی نے واضح طور پر کہا کہ اگر آئندہ مستقبل میں ایسا واقعہ رونما ہوا تو علاقے کے ذمہ دار پولیس افسر کو جواب دینا پڑے گا۔

ہم نیوز کے مطابق صوبہ پنجاب کے نئے آئی جی نے اپنی پہلی ویڈیو لنک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ کم آبادی والےعلاقوں سے گزرنے والی سڑکوں پر پولیس پیٹرولنگ کومؤثربنایا جائے۔

شعیب دستگیر تبدیل، انعام غنی نئے آئی جی پنجاب تعینات

ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب انعام غنی نے کہا کہ کرپشن کاخاتمہ میری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے واضح ہدایات دیں کہ ہر جرم کی ایف آئی آر ضرور درج کریں تاکہ اصل کرائم کا علم ہو سکے۔

ہم نیوز کے مطابق آئی جی پجاب انعام غنی کا کہنا تھا کہ میرا فیورٹ کوئی نہیں ہے اور میرے نزدیک صرف وہ ہو گا جو عوامی خدمت میں آگے ہو گا۔

مسلم لیگ ن نے آئی جی پنجاب کے تبادلے کو چیلنج کر دیا

آئی جی پنجاب انعام غنی نے اپنی پہلی ویڈیو لنک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے افسران دفاترکے دروازے سب کے لیے کھلے رکھیں۔


متعلقہ خبریں