خیرپور: کشتی الٹنے سے2 افراد جاں بحق، بیس کو بچا لیا گیا



سندھ کے ضلع خیرپور کے قریب کچے کے علاقے میں سیلاب متاثرین کی کشتی الٹنے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جب کہ 20کو بچا لیا گیا ہے۔ 

مقامی افراد کے مطابق کشتی میں22 سے زائد افراد سوار تھے اور لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت مسافروں کو نکالا۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت دس سالہ سندھو شیخ اور لیلیٰ شیخ کے نام سے ہوئی ہے۔

نمائندہ ہم نیوز علی جعفری نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ کیلئے روانہ کردی گئی ہیں۔ ہم نیوز کو حاصل ہونے والی  فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کشتی ڈوبنے سے پہلے کچھ افراد نے چھلانگ لگائی۔

نمائندہ ہم نیوز نے بتایا کہ کشتی اورلوڈ ہونے کے باعث الٹی۔ مقامی دیہاتیوں نے کم سے کم 20 افراد kw زندہ نکال لیا ہے اور دیگر کی تلاش جاری ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کشتی میں 20 سے زائد سیلاب متاثرین سوار تھے۔  مقامی افراد کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کشتی میں سوار ہوکر محفوظ جگہ پر پہنچنے کیلئے نقل مکانی کر رہے تھے۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے نقل مکانی کیلئے سرکاری کشتی نہیں دی اور سیلاب متاثرین نجی کشتی سے دوسری جگہ منتقل ہو رہے تھے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹونے خیرپور میں کشتی الٹنے کے واقعے پر اظہار افسوس کیا ہے۔ انہوں نے پارٹی کے مقامی عہدیداران اور کارکنان متاثرہ خاندانوں کا دکھ بانٹیں۔


متعلقہ خبریں