کوئٹہ سے کالعدم تنظیم کا ٹارگٹ کلر گرفتار

arrest

گاڑی کی ڈگی سے 2 لاکھ ڈالر نقد برآمد


کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سریاب روڈ پرحساس اداروں اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کے دوران  کالعدم تنظیم کا ٹارگٹ کلر گرفتار کر لیا۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق ملزم نے سریاب ڈبل روڈ اور ویلڈنگ کی دکان پر ٹارگٹ کلنگ اور بینک ڈکیتی کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم سے پستول اور میگزین برآمد کئے گئے ہیں۔

پشاور: پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، تین مطلوب دہشت گرد گرفتار

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پولیس اور سی ٹی ڈی نے پشاور کے نواحی علاقے متنی میں مشترکہ کارروائی میں کالعدم تنظیم داعش کے تین مطلوب دہشت گرد گرفتار کر لئے تھے جن کے قبضے سے چار کلو بارودی مواد، ڈیٹو نیٹرز اور دیگر بارودی مواد برآمد کیا گیا۔

ایس ایس پی آپریشنز منصور امان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ سیکیورٹی اداروں نے خفیہ اطلاع پر نواحی علاقے متنی میں مکان پر چھاپے کے دوران تینوں دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے ہے اور ان کے قبضے سے چار کلو گرام بارودی مواد کے ساتھ ڈیٹو نیٹرز، پرائما کارڈز سور نٹ بولٹ،دو عدد نائن ایم ایم، اور ایک  تیس بور پستول بھی برآمد ہوا ہے۔

کراچی: پولیس مقابلے میں کالعدم تنظیم کے دو دہشتگرد ہلاک

ان کا کہنا تھا کہ ملزمان بھتہ خوری ، آئی ای ڈی اٹیک اور سیکیورٹی فورسز کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔


متعلقہ خبریں