لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈومیسٹک کھلاڑیوں کے کنٹریکٹس کے ماہوار وظیفے میں اضافہ کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمر اکمل کیس: پی سی بی کی کھیلوں کی عالمی عدالت سے اہم درخواست
کٹیگری اے پلس میں شامل 10 کھلاڑی ڈیڑھ لاکھ روپے ماہانہ حاصل کریں گے جب کہ کٹیگری اے میں شامل 38 کھلاڑی 85 ہزار روپے ماہانہ لیا کریں گے۔
پی سی بی کے مطابق کٹیگری بی میں شامل 48 کھلاڑیوں کو 75 ہزار روپے ماہانہ ملے گا اور کٹیگری سی میں شامل 72 کھلاڑی، 65 ہزار روپے ماہانہ حاصل کریں گے۔
کٹیگری ڈی میں شامل 24 کھلاڑی، 40 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ لیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کو ماہوار وظیفے کے ساتھ میچ فیس بھی دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی کا ڈومیسٹک سیزن 21-2020 کے شیڈول کا اعلان
چند روز قبل پاکستان کرکٹ کونسل (پی سی بی) نے ڈومیسٹک سیزن ڈومیسٹک سیزن 21-2020 کے شیڈول کا اعلان کیا.
پی سی بی کے مطابق دو سو آٹھ میچوں پر مشتمل ڈومیسٹک سیزن کا آغاز قومی ٹی ٹونٹی کپ سے شروع ہوگا۔ فرسٹ الیون کے میچز تیس ستمبر سے اٹھارہ اکتوبر تک راولپنڈی اور ملتان میں جبکہ سیکنڈ الیون کے تمام میچ یکم اکتوبر سے آٹھ اکتوبرتک لاہور میں ہوں گے۔
اعلامیہ کے مطابق قومی انڈرنائنٹین کرکٹ کے مقابلے تیرہ اکتوبر سے انتیس نومبر تک لاہور، مریدکے اورشیخوپورہ میں ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: نئے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کی حکمت عملی کیلیے چھ ایسوسی ایشنز کے کوچز کی ملاقات
پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق کورونا ایس او پیز کے تحت قائداعظم ٹرافی کے تمام میچز کراچی میں کھیلیں جائیں گے۔ قائداعظم ٹرافی کے فرسٹ کلاس میچز پچیس اکتوبر سے کراچی میں شروع ہوں گے۔