انسٹاگرام اور فیس بک کو اکٹھا کرنے کے عمل میں مزید پیشرفت


نیویارک: معروف سوشل میڈیا ایپلیکیشن انسٹاگرام اور  فیس بک کو اکٹھا کرنے کے عمل میں مزید پیشرفت سامنے آئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نئے فیچر کے تحت انسٹاگرام صارفین اپنی اسٹوریز فالورز کو فیس بک پر بھی دیکھانے کے قابل ہو سکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق اس فیچر کے استعمال کے لیے ضروری ہے کہ دونوں نے اس فیچر کا انتخاب کیا ہو جبکہ اپنے فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس اکٹھے لنک کیے ہوئے ہوں۔

کمپنی کے مطابق فیس بک پر ایسے افراد جو آپ کو انسٹاگرام پر فالو نہیں کررہے ہوں گے وہ انسٹاگرام اسٹوری بھی نہیں دیکھ سکیں گے جبکہ اسٹوری ویوز اور ریپلایئز انسٹاگرام پر ہی نظر آئیں گے۔

فیس بک میسنجر، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کے انضمام کا فیصلہ

خیال رہے کہ اس سے قبل  فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے  فیس بک میسنجر، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کو آپس میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ کے مطابق میسیجنگ سروسز ضم ہونے پر فیس بک صارف واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارف سے بات کرنے کا مجاز ہوگا۔ فی الوقت یہ ممکن نہیں ہے کیونکہ ایپلی کیشنوں کا مرکز مشترک نہیں ہے۔

ایپلی کیشنوں کے ضم ہونے کے بعد مختلف کاروباری ادارے اور افراد ایک وقت میں ایک سے زائد پلیٹ فارموں تک ایک ہی وقت میں اپنے پیغامات بھیجنے کے مجاز ہوجائیں گے۔

بی بی سی کے مطابق فیس بک آسانی کے ساتھ تینوں ایپلی کیشنوں کا ڈیٹا شیئر کرسکتا ہے، اس وقت فیس بک میسنجر، واٹس ایپ اور انسٹا گرام ایک دوسرے کی حریف سمجھے جاتے ہیں۔


متعلقہ خبریں