وزیراعظم کا ترلائی میں قائم ماڈل پناہ گاہ کا دورہ

وزیراعظم کا ترلائی میں قائم ماڈل پناہ گاہ کا دورہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وفاقی دارالحکومت کے علاقے ترلائی میں قائم ماڈل پناہ گاہ کا دورہ کیا

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے پناہ گاہ میں مختلف سہولیات اورانفراسٹرکچر کا جائزہ لیا۔ وزیراعظم نےپناہ گاہ میں مقیم افرادسےبات چیت کی اور سہولیات سےمتعلق دریافت کیا۔ وزیراعظم نے پناہ گاہ میں مقیم افراد کے ساتھ کھانا کھایا۔

جاری اعلامیہ کے مطابق گزشتہ ماہ وزیراعظم کی جانب سے اسلام آباد میں پناہ گاہوں کو ماڈل پناہ گاہ بنانے کی ہدایت کے بعد شیلٹر ہوم کا یہ پہلا دورہ ہے۔

مزید پڑھیں: شیلٹر ہوم کا سنگ بنیاد فلاحی ریاست کی جانب پہلا قدم، وزیراعظم

جاری اعلامیہ کے مطابق آئندہ 3 ماہ میں اسلام آباد کی تمام 5 پناہ گاہوں کو ری ماڈل کیا جائے گا۔ بتدریج پورےملک میں پناہ گاہوں کو ری ماڈل بنایا جائے گا۔

اعلامیہ کے مطابق معاون خصوصی برائے سماجی تحففظ ثانیہ نشتر اور مینیجنگ ڈائریکٹر بیت المال نے وزیراعظم کو پناہ گاہ میں انتظامی امور سے متعلق آگاہ کیا۔

خیال رہے کہ 9 اگست کو وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں اسلام آباد میں قائم 5 پناہ گاہوں کو ماڈل پناہ گاہیں بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

پناہ گاہوں کو معیاری بنانے سے متعلق اجلاس میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر،معاون خصوصی عثمان ڈار اور ایم ڈی بیت المال نے شرکت کی  تھی۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے ٹائیگر فورس رضاکاروں کی جانب سے پناہ گاہوں کے دورے پر بریفنگ دی گئی تھی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا تھا کہ ماڈل پناہ گاہوں کا دائرہ کار بتدریج دوسرے صوبوں تک بڑھایا جائے گا۔

 


متعلقہ خبریں