کراچی: ہم نیٹ ورک کی صدر سلطانہ صدیقی نے کہا ہے کہ اب میڈیا اور قلم کے ذریعے جنگ لڑی جائے گی۔
کراچی میں رول آف میڈیا ان ڈویلپمنٹ آف پاکستان کے عنوان سے منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تھرڈ اور فورتھ جنریشن وار میڈیا اور قلم کی ہے۔
اچھے اساتذہ اور مثبت سوچ انسان کو اوپر لے جاتی ہے، سلطانہ صدیقی
انہوں نے کہا کہ میڈیا لوگوں کی سوچ بدل سکتا ہے، اب فتح یابی میں میڈیا کا کردار بھی بہت اہم ہے۔
ہم نیٹ ورک کی صدر سلطانہ صدیقی کیلئے ستارہ امتیاز کا اعلان
یاد رہے کہ گزشتہ سال ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہم نیٹ ورک کی صدر سلطانہ صدیقی نے کہا تھا کہ کسی بھی میدان میں کامیاب ہونے کے لیے چیلنجز کا سامنا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا بھی بچپن ان کی طرح تھا کہ ضروری نہیں پوزیشن ہولڈر آگے بڑھیں اور بزنس مین بنیں۔
انہوں نے کہا کہ آپ میں یقین اور بھروسہ ہونا لازمی ہے کیونکہ اللہ نے خواتین میں ہمت دی ہے، خواتین خواب دیکھیں اور پورا کرنے کی ہمت رکھیں۔
سلطانہ صدیقی نے کہا کہ کامیاب ہونے کے لیے چیلنجز کا سامنا کرنا ضروری ہے، میرا بھی ایک مقصد تھا اور میں اپنے مقصد میں کافی حد تک آگے آئی ہوں۔ میڈیا کو اچھا نہیں سمجھا جاتا تھا لیکن میں اسے محنت سے ایک اچھا شعبہ بنانے میں کافی حد تک کامیاب ہوئی ہوں۔
کامیاب ہونے کے لیے چیلنجز کا سامنا ضروری ہے، سلطانہ صدیقی