بنگلہ دیش کی مسجد میں مشتبہ گیس دھماکہ، 12 افراد جاں بحق، 47 شدید زخمی


ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے کے مضافات کی مسجد میں مشتبہ گیس دھماکے میں 12 افراد جاں بحق ،اور 47 شدید زخمی ہوگئے

پولیس حکام کے مطابق شہری  نارائن گنج ضلع کی مسجد نماز میں مصروف تھے کہ اس دوران شدید دھماکہ ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے کئی افراد کی حالت خطرے میں ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق مسجد میں دھماکہ گیس لیک ہونے کی وجہ سے ائیر کنڈیشنر پھٹنے کے باعث پیش آیا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق 37 افراد 70 سے 80 فیصد تک جل چکے ہیں۔

بنگلہ دیش کے برن یونٹ کوارڈینیٹر سمانتا سین کے مطابق گیس دھماکے میں جھلسنے کی وجہ سے سات سالہ بچہ سمیت 13 افراد جاں بحق ہوئے۔

ایک سرکاری افسر کا کہنا تھا ہمیں بنیادی طور پر شبہ ہے کہ گیس پائپ لائن سے خارج ہوئی ہوگی اور مسجد کی کھڑکیاں بند ہونے کی وجہ سے گیس بلڈنگ میں جمع ہوئی ہوگی۔ ایئرکنڈیشنرز آن کرنے کی وجہ سے خارج شدہ گیس کا دھماکہ ہوا ہوگا۔

 


متعلقہ خبریں