اپوزیشن نے فیٹف قانون سازی روک کر ملک دشمنی کی، وزیراعظم

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے فیٹف قانون سازی روک کر ملک دشمنی کی، حکومت اپوزیشن کی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے یہ بات حکومتی اور اتحادی سینیٹرز سے ملاقات کے دوران کہی۔ اس موقع پر وزیرقانون فروغ نسیم نے فیٹف سے متعلق قانون سازی پر وزیراعظم کو بریفنگ دی۔

ملاقات کے دوران سینیٹ میں قوانین کی منظوری سے متعلق حکمت عملی پر بھی مشاورت کی گئی۔

فیٹف اور نیشنل ایکشن پلان پر حکومت کا ساتھ دیں گے،بلاول بھٹو

اس موقع وزیراعظم نے کہا کہ قانون سازی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے منظور کرائی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن پارلیمنٹ کو ذاتی مفادات کیلئے استعمال کر رہی ہے، اپوزیشن چاہتی ہے پاکستان فیٹف گرے لسٹ سے باہر نہ نکلے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن ملکی مفاد کے قوانین پر بھی سیاست کر رہی ہے۔


متعلقہ خبریں