کراچی کے مسائل کے حل کیلئے بااختیار ایڈمنسٹریٹر تعینات کیا جائے، وزیراعظم

فوٹو: ہم نیوز


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل کے حل کیلئے بااختیار ایڈمنسٹریٹر تعینات کیا جائے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارتکراچی ٹرانسفارمیشن پلان‘ کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس میں کراچی کے مسائل کے حل کیلئے پلان  پر غور کیا گیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ منصوبوں پر مقررہ ٹائم لائنز میں عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے بااخیتار اور مؤثر نظام تشکیل دیا جائے، کراچی کے مسائل کی سب سے بڑی وجہ انتظامی اختیارات کا منقسم ہونا ہے۔

کراچی ٹرانسفارمیشن پلان سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے  وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کراچی کے عوام کو مختلف مسائل کا سامنا ہے۔ کراچی میں صاف پانی کی فراہمی،سیورج،نالوں کی صفائی اورٹرانسپورٹ مسائل ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ بدقسمتی سے ماضی میں مسائل کے مستقل بنیادوں پر حل کو نظر انداز کیا جاتا رہا۔ وفاقی حکومت کو مسائل کا مکمل ادراک ہے۔ کراچی ٹرانسفارمیشن منصوبے کی کامیابی کےلیے بااختیار موثر نظام تشکیل دیا جائے۔ وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے اس کی نشاندہی کی جاتی رہی ہے۔

وزیراعظم کی زیر صدرات ہونے والے اجلاس میں  کراچی کے مسائل کے حل سے متعلق جامع منصوبے کا جائزہ لیا گیا۔

مزید پڑھیں: حکومت نے کراچی کے مسائل پر صرف بیانات سے کام لیا، شہبازشریف

خیال رہ کہ وزیراعظم عمران خان کل کراچی کا دورہ کریں گے اور شہر کے مسائل کا جائزہ لیں گے۔

کراچی میں نالوں کی صفائی، تجاوزات کے خاتمے، نکاسی آب کے مسائل کے حل اور صاف پانی کی فراہمی سے متعلق اہم اعلانات بھی کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے وفاق اپنا کردار ادا کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں درپیش عوامی مسائل کا مکمل ادراک ہے اور عوام کی مشکلات پر آنکھیں بند نہیں کر سکتے۔

مسائل کو مستقل طور پر حل کرنے کیلئے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان بھی ترتیب دیا گیا ہے اور وزیراعظم نے اس پلان کو حتمی شکل دینے کی منظوری بھی دے دی ہے۔

کراچی میں سیوریج، نکاسی آب اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے جامع پلان تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے ساتھ تشکیل دیا گیا جس پر وفاق اور صوبائی حکومت مل کر کام کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز کراچی کےمسائل پر ایک اجلاس بھی طلب کیا تھا جس میں شہر کے مسائل کے حل سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں وزیر اعظم کو پانی، سیوریج، نالوں کی صفائی اور سالڈ ویسٹ منیجمنٹ سے متعلق معاملات پر بریفنگ دی گئی۔


متعلقہ خبریں