کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر 87 پیسے سستا ہو گیا۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق پیر کے روز انٹربینک میں ڈالر 166.23 روپے پر بند ہوا ہے۔
دوسری جانب صرافہ مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
اوپن مارکیٹ: ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے کا اضافہ
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونےکی فی تولہ قیمت 700 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 17 ہزار 400 روپے ہو گئی ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 601 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 51 روپے ہو گئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس میں 54 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔