پشاور: ’’ بڑی دیر کی مہرباں آتے آتے‘‘۔ یہ مصرعہ پاکستان پیپلزپارٹی کی رکن خیبرپختوںخوا اسمبلی نگہت اورکزئی نے اس وقت پڑھا جب کے پی کابینہ کے دو سابق وزرا عاطف خان اور شکیل خان ایوان میں آئے۔
عاطف خان سمیت خیبر پختونخوا کے 3 وزراء کابینہ سے فارغ
ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے دو سابق صوبائی وزرا خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس کے دوران ایوان میں آئے تو پچھلی نشستوں پر بیٹھ گئے۔
دونوں سابق صوبائی وزرا کی ایوان میں آمد پر اراکین نے ڈیسک بھی بجا کر ان کا استقبال کیا۔ دونوں سابق وزرا کی اسمبلی نشستیں تبدیل کردی گئی ہیں۔
برطرف وزراء کی وزیراعظم سے ملاقات، وزیراعلی ہاؤس میں بے چینی
ہم نیوز کے مطابق عاطف خان اور شکیل خان کی آمد پر پی پی سے تعلق رکھنے والی رکن اسمبلی نگہت اورکزئی نے ویلکم ویلکم کہہ کر ان کا استقبال کیا۔
پی پی کی رکن اسمبلی نگہت اورکزئی نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے دونوں اراکین اسمبلی کی طویل عرصے بعد ایوان میں آمد پر یہ مشہور مصرعہ بھی پڑھا۔ ’’ بڑی دیر کی مہرباں آتے آتے‘‘۔
کبھی دباؤ لیا ہے اور نہ لوں گا، وزیر اعظم عمران خان
خیبرپختونخوا کابینہ سے عاطف خان، شکیل خان اور شہرام ترکئی کو ایک ساتھ فارغ کیا گیا تھا۔ اس ضمن میں میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات کی وجہ سے تینوں وزرا کابینہ سے علیحدہ کیے گئے تھے۔
صوبائی کابینہ سے علیحدہ کیے جانے والے وزرا کی وزیراعظم عمران خان سے اسلام آباد می ایک تفصیلی ملاقات بھی ہوئی تھی۔ اس وقت یہ اطلاعات گردش کررہی تھیں کہ اب تینوں وزرا کی واپسی ممکن ہو جائے گی لیکن ایسا نہیں ہوا تھا۔