جنوبی وزیرستان: سرچ آپریشن کے دوران تین جوان شہید ، چار زخمی


اسلام آباد: صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسزکے سرچ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کے تین جوان شہید ہوگئے ہیں جب کہ چار زخمی ہیں۔

جنوبی وزیرستان: سیکورٹی فورسز کا آپریشن، دو جوان شہید، دودہشت گرد جہنم واصل

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کے تین جوان شہید ہو گئے ہیں جب کہ چارزخمی ہیں۔ شہدا میں صوبیدار ندیم، سپاہی سلیم اور لائنس نائیک مصور شامل ہیں۔

فوجی جوانوں پر حملے بزدلانہ کارروائی ہے،دفاعی تجزیہ کار

آئی ایس پی آر کے مطابق زخمی فوجی جوانوں کوعلاج معالجے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں