مقبوضہ کشمیر: کشمیریوں کو واقعہ کربلا سے سبق لینا چاہیے، وزیراعظم

پاکستان اور چین کے درمیان رشتہ: آل ویدر اسٹریٹجک کو آپریٹو پارٹنر شپ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شہدائے کربلا کی قربانی ہمیں تین اہم پیغامات دیتی ہے۔

یوم عاشور پر صدرمملکت اور وزیراعظم کاپیغام

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ شہدائے کربلا کی قربانی پیغام دیتی ہے کہ دوام انہیں ملتا ہے جو ناانصافی کے خلاف جانوں کی قربانی دیتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ محض امیر، طاقتوراور تعلیم یافتہ بننے سے دوام نہیں ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ میں بہت سے مسلمانوں کو واقعہ کربلا سے ترغیب ملی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم جاری، 10 کشمیری نوجوان شہید

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ واقعہ کربلا سے متاثرمسلمانوں نے تسلط کے خلاف جانوں کی قربانی دی۔

انہوں ںے کہا کہ آج مقبوضہ کشمیرمیں جبراور ناانصافی کے خلاف جدوجہد جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بہادر کشمیری بدترین فوجی قبضے کے خلاف لڑ رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں نبردآزما کشمیریوں کو واقعہ کربلا سے سبق لینا چاہیے۔

’  کشمیری عوام نے وادی کو کربلا کی طرح معرکہ حق وباطل کی عظیم مثال بنا دیا ‘

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد کامیاب ہوگی، جیسے شہدائے کربلا نے ہمیں دکھایا۔


متعلقہ خبریں