خیبرپختونخوا: سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے امدادی پیکج کا اعلان

خیبرپختونخوا: سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے امدادی پیکج کا اعلان

فائل فوٹو


پشاور: خیبرپختونخوا کی حکومت نے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے امدادی پیکج کا اعلان کردیا ہے۔

حالات کا جائزہ لینے کے لیے خود کراچی جاؤں گا، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق مدین اور شاگرام میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو پانچ لاکھ روپے کی امداد دی جائے گی۔

خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں زخمی افراد کو فی کس ایک لاکھ روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔

ہم نیوز کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں کے دوران پیش آنے والے مختلف حادثات و واقعات میں 16 افراد جاں بحق جب کہ آٹھ زخمی ہوئے ہیں۔

خیبرپختونخوا :حالیہ بارشوں سے 16 افراد جاں بحق، 8 زخمی

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں سے 25 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے جب کہ 29 گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ہم نیوز نے ڈی جی پی ڈی ایم اے کے حوالے سے بتایا ہے کہ بارشوں سے متاثرہ افراد کے لیے امدادی سامان روانہ کردیا گیا ہے جب کہ ‎پی ڈی ایم اے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھی مسلسل رابطے میں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سوات اور چترال کے متاثرین میں ضروری امدادی سامان تقسیم کردیا گیا ہے جب کہ ‎بند سڑکیں بھی کھو لنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

کراچی میں بارش کے دوران حادثات، 29 افراد جاں بحق

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل فعال ہے۔


متعلقہ خبریں