اپر چترال: بارش سے رابطہ پل بہہ گیا، لوگوں کی نقل مکانی

اپر چترال: بارش سے رابطہ پل بہہ گیا، لوگوں کی نقل مکانی

چترال: اپرچترال میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے ریشن گاؤں کے نالے میں سیلاب آگیا ہے۔

بلوچستان میں بارش اور سیلاب سے نظام زندگی متاثر

ہم نیوز کے مطابق ریشن گاؤں کے نالے میں سیلاب آنے سے رابطہ پل بہہ گیا ہے اور سیلابی پانی متعدد گھروں میں داخل ہو گیا ہے۔

اپر چترال میں آنے والے سیلابی پانی سے لوگوں کو محفوظ رکھنے کے لیے انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔

دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند، سیلاب کا خطرہ

ہم نیوز نے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ اپر چترال میں بارش کے باعث آنے والے سیلابی پانی سے مزید لوگوں کو محفوظ رکھنے کے لیے ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں کی جانب روانہ کردی گئی ہیں۔

بارش کے طوفانی اسپیل نے کراچی کو پھر دریا بنادیا

ڈپٹی کمشنر اپر چترال کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی ٹیم علاقے میں موجود ہے اور ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں