انگلش کپتان جو روٹ کے بعد کرس واکس کی بھی دورہ پاکستان کی حمایت


ساؤتھمپٹن: انگلش کپتان جو روٹ کے بعد آل راونڈر کرس واکس نے بھی دورہ پاکستان کی حمایت کر دی۔

انگلش آل راونڈر کرس واکس نے قومی ٹیم کے بلے باز شان مسعود کے ہمراہ خصوصی  گفتگو میں کہا کہ پاکستانی شائقین کرکٹ  بے حد جوشیلے ہیں، امید ہے پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ بھی جلد بحال ہو جائے گی۔

انگلش ٹیسٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ نے دورہ پاکستان کی حمایت کر دی

ان کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی اور نسیم  شاہ دونوں بہت اچھے باولرز ہیں، دونوں ابھی نوجوان ہیں تجربے کے ساتھ مزید بہتر ہوجائیں گے، دونوں ڈیوک بال اچھے  کرتے  ہیں۔

مانچسٹر ٹیسٹ میں وکٹ کیپر بیٹسمین جوز بٹلر کے ساتھ ایک سو انتالیس رنز کی میچ وننگ شراکت داری کرنیوالےانگلش آل  راونڈر نے قومی فاسٹ  باولرز کی تعریف  کی اور انگلینڈ میں دس سال ناقابل شکست رہنے کو بھی مثالی قرار دیا۔

یاد رہے کہ کرس واکس کےعلاوہ انگلش ٹیسٹ کپتان جو روٹ بھی پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں