نواز شریف کے واپس نہ آنے پر عدالت شہباز شریف کو بلا کر پوچھے، فواد چودھری

وفاقی کابینہ: تھریٹ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پاکستان واپس نہ آنے پر عدالت شہباز شریف کو بلا کر پوچھے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا واپس نہ آنا عدالت اور حکومت کی سبکی ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ مریم نواز اتنی اہم نہیں ہیں کہ ان کے بارے میں کابینہ میں بات ہو۔ اپوزیشن غیر سنجیدہ لوگوں کا ٹولہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کی جھوٹ اور دھوکہ دہی کی بنیاد پر تشکیل ہوئی، فواد چوہدری

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے بارشوں سے پیدا ہونے والی صورت حال سے متعلق کہا کہ وزراء اعلیٰ  نیند سے نہیں جاگیں گے تو ملک کو بڑا نقصان ہوگا۔

چند روز قبل وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا تھا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے برطانوی حکومت سے رابطہ درست فیصلہ ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں فواد چودھری نے کہا کہ میاں نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کی انکوائری بھی حکومت کا درست فیصلہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی لندن روانگی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیانیے اور احتساب کے عمل کو دھچکہ دیا۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی تحریر کیا کہ جعلی رپورٹس کی تیاری میں جن لوگوں کا کردار ہے ان کو نشان عبرت بنانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: فواد چودھری کی سعودی سفیر سے ملاقات، باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال

ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی واپسی کے لیے وفاقی کابینہ میں بھی بات ہوئی،
سابق وزیر اعظم کی واپسی کے لیے طریقہ کار وضع کردیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں