مشکل کی گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، بلاول بھٹو

مہنگائی کا آسیب پاکستان کی خوشحالی کو نگل چکا، بلاول بھٹو

کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے میں رین ایمرجنسی نافذ کردی

ہم نیوز کے مطابق بلاول بھٹو نے کراچی سمیت سندھ بھر میں ہونے والی بارش کے سبب پہنچنے والے نقصانات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت دی کہ متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

کراچی میں موسلا دھار بارش، شہر ڈوب گیا، کئی شاہراہیں بند

چیئرمین پی پی نے پارٹی کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ متاثرین کی امداد کے لیے انتظامیہ سے تعاون کریں اور کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہ کریں۔

ہم نیوز کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے تمام منتخب نمائندوں کو بھی ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے حلقہ انتخاب میں متاثرین کی مدد کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے مسائل حل ہوں۔

راولپنڈی میں موسلادھار بارش، رین ایمرجنسی نافذ، موٹر وے بند

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی اور سندھ میں ہونے والی طوفانی بارشوں کے باعث صوبے میں رین ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔


متعلقہ خبریں