وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے میں رین ایمرجنسی نافذ کردی

سختی کرنے سے کورونا کیسز کی شرح کم ہوئی ہے، وزیر اعلیٰ سندھ

فائل فوٹو


کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں رین ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

کراچی میں موسلا دھار بارش، شہر ڈوب گیا، کئی شاہراہیں بند

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت دی ہے کہ قدرتی آفات سے نمٹنے والا ادارہ ریلیف کا کام شروع کرے۔ انہوں نے ملازمین کو اپنے محکموں میں رپورٹ کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ  نے ضیاالدین روڈ پربارش کے پانی کا جائزہ لیا اور ایوان صدر پر ڈی واٹر سسٹم لگوایا۔

ہم نیوز کے مطابق سید مراد علی شاہ  صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے آرٹلری میدان روڈ سے آرٹس کونسل اور پاکستان چوک کی طرف روانہ ہو گئے ہیں۔

معمول سے زائد بارش کی پیشنگوئی: این ڈی ایم اے نے ہدایات جاری کردیں

شہر قائد میں آرٹس کونسل سے نیشنل میوزم تک سڑک پانی سے بھری ہوئی ہے جب کہ موسلادھاربارش کے بعد آرام باغ فرنیچرمارکیٹ بھی زیرآب آگئی ہے۔

علاقہ دکانداروں نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ بارش اور سیوریج کا پانی دکانوں میں داخل ہو گیا ہے جس کی وجہ سے ان کا فرنیچر بہت بری طرح متاثر ہوا ہے۔

وفاق اور سندھ کراچی کے ساتھ سنجیدہ نہیں، میئر کراچی وسیم اختر

ہم نیوز کو دکانداروں نے بتایا ہے کہ فرنیچر مارکیٹ میں اس وقت چار فٹ سے زائد پانی کھڑا ہوا ہے اور نکاسی آب کی کوئی صورت دکھائی نہیں دے رہی ہے۔

 


متعلقہ خبریں