کورونا وائرس: پاکستان میں ایکٹیو کیسز10 ہزار سے کم ہوگئے

پاکستان میں کورونا

فائل فوٹو


عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں 450نئے کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ مزید11 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے تازہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا ایکٹو کیسز کی تعداد 9 ہزار 31 رہ گئی ہے۔

ملک بھر میں کورونا کے کیسز2 لاکھ 93 ہزار 711 اور اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 255 ہوگئی ہے۔پاکستان میں2لاکھ 78 ہزار 425 افراد کورونا کو شکست دے کرصحتیاب ہوچکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 24 ہزار 231 ٹیسٹ کیے گئے اور تاحال ملک بھر میں کورونا کے 24 لاکھ 87 ہزار 744 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

سندھ ایک لاکھ 28 ہزار456 کورونا کیسزکے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ پنجاب 96 ہزار391 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ خیبرپختونخوا35 ہزار796، اسلام آباد 15 ہزار531 اور بلوچستان میں 12 ہزار560 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ آزاد کشمیر 2 ہزار 257 اور گلگت میں کورونا کیسز کی تعداد 2 ہزار 720 ہے۔

کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار192 اور سندھ میں 2 ہزار373 اموات ہوئی ہیں۔ خیبر پختونخوا ایک ہزار248، اسلام آباد 175، بلوچستان 141، ‏گلگت بلتستان65 اور آزاد کشمیر میں کورونا سے اموات کی تعداد 61 ہے۔

ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔

حکومت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے، لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔

پاکستان میں کورونا سے اٹھارہ مارچ کو پہلی موت رپورٹ ہوئی تھی۔ ملک میں کورونا جب عروج پر پہنچا توبیس جون کو سب سے زیادہ ایک سو تریپن اموات رپورٹ ہوئیں لیکن اب کورونا کا گراف تیزی سے نیچے آ رہا ہے۔

پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کیسز میں اضافے کی رفتار کافی سست ہوچکی ہے لیکن پھر بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے اثرات تیزی سے کم ہو رہے ہیں اور اگست کے پہلے دس روز میں صرف چھ ہزار کیسز رپورٹ ہوئے جو کہ ماضی کی نسبت سب سے کم ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کی جانب سے محرم الحرام میں کورونا کے دوبارہ پھیلاؤ کا انتباہ جاری کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے دوران کورونا وائرس کے خلاف موثر اقدامات کے ذریعے عوام کے تحفظ اور فلاح وبہبود کو یقینی بنایا جائے گا۔


متعلقہ خبریں