محکمہ موسمیات کی رواں ہفتے معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی بارش کی پیشگوئی

فائل فوٹو


اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے مون سون کے رواں ہفتے معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔

ذرائع کے مطابق ہنگامی صورتحال سےنمٹنے کے لیے این ڈی ایم اے کی جانب سے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

این ڈی ایم اے کے مطابق  کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ اور بدین میں اربن فلڈنگ اور بلوچستان میں قلات، خضدار، لسبیلہ میں سیلابی ریلوں کا خطرہ ہے۔

بتایا گیا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کاخدشہ ہے جب کہ کشمیر اور گلگت بلتستان کےعلاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ ہو سکتی ہے۔


متعلقہ خبریں