بااثر مسلم شخصیات کی فہرست جاری، عمران خان ’مین آف دی ایئر‘ قرار

فوٹو: فائل


اسلام آباد: رواں سال کی پانچ سو بااثر مسلم شخصیات کی فہرست جاری کر دی گئی جس میں وزیراعظم عمران خان کو مین آف دی ایئر”قرار دیا گیا۔

اردن کے “دی مسلم 500 ” نے دنیا کے پانچ سو بااثر افراد کی فہرست جاری کی ہے جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، معروف مذہبی اسکالر مفتی تقی عثمانی، مولانا طارق جمیل، مولانا الیاس قادری، جاوید غامدی اور ملالہ یوسفزئی بھی شامل ہیں۔

پہلی 50 شخصیات کا تعلق مذہبی اسکالرز اور سربراہان مملکت سے ہے جب کہ 450 شخصیات سیاسی، سماجی اور میڈیا سمیت 13 کیٹیگریز سے ہیں۔

 سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان بھی فہرست میں شامل ہیں۔

عمران خان سمیت19 پاکستانی بااثر مسلم شخصیات میں شامل

ان کے علاوہ بلقیس ایدھی ، عابدہ پروین، شرمین عبید چنائے اور منیبہ مزاری  بھی  دو ہزار بیس کی 500  بااثر مسلم شخصیات میں شامل ہیں۔

پروفیسر عطا الرحمان اور پروفیسر اکبر ایس احمد کا نام بھی فہرست میں شامل ہے۔

ترک صدر رجب طیب ایردوان ،سعودی فرمانروا شاہ سلمان، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ، ابو ظہبی کے ولی عہد شہزادہ محمد بن زاید النہیان ، ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور ملائیشیا کےمہاتیر محمد بھی فہرست میں شامل ہیں۔

امریکا کی فلسطینی نژاد کانگریس وومن ’’رشیدہ طلیب‘‘ کو بھی مسلم خواتین کی پرسنالٹی اف دی ایئر قرار دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں