خردبرد کا الزام،ضیا الرحمان نیب میں طلب



پشاور: قومی احتساب بیورو(نیب) نے مولانافضل الرحمان کے بھائی ضیا الرحمان کیخلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ضیا الرحمان پر اشیاکی خریداری میں خورد برد کا الزام ہے اور نیب نے انہیں25 اگست کو طلب کیا ہے۔

نیب کی جانب سے ڈی آئی خان میں ضیاالرحمان کے گھر بھیجے گئےنوٹس کے مطابق کشمنر کی ملازمت کےدوران بھرتیوں میں بے قاعدگی اور اشیا کی خریداری میں خرد برد کی گئی۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ضیا الرحمان کو تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے کچھ سوالوں کے جوابات دینے ہوں گے۔ ضیاالرحمان کا تبادلہ حال ہی کراچی ہوا تھا اور بعد سیاسی تنازعات کی وجہ سے سندھ حکومت نے ان کی خدمات وفاق کو واپس کر دی ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیا الرحمان کا تعلق پرووینشل منیجمنٹ سروس خیبر پختونخوا سے ہے اور انہیں تا حکم ثانی ڈپٹی کمشنر وسطی تعینات کیا گیا تھا۔

 


متعلقہ خبریں