سندھ میں کھلنے والے اسکولوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ


کراچی: وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ میں اسکولز کھولنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

صوبائی وزیر تعلیم نے ایکشن کمیٹی کی جانب سے سندھ میں اسکول کھولے جانے پر کہا کہ بچوں کی زندگی سے کسی کو کھیلنے نہیں دیں گے اور اسکول کھولنے والوں کے خلاف سخت کاررروائی کی جائے گی۔

سعید غنی کی جانب سے نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایکشن کمیٹی کی جانب سے کھولے جانے والے اسکولوں کی رجسٹریشن معطل کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے اسکولز کھولنے کی تاریخ 15 ستمبر ہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت کا 15ستمبر سے قبل کھلنے والے نجی اسکولز کیخلاف کارروائی کا اعلان

اسکول مالکان نے حکومتی فیصلے کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے اسکول کھول لیے اور ایکشن کمیٹی نے کہا کہ اگر اسکول مزید بند رہے تو طلبا کا سال ضائع ہو جائے گا۔ اسکولز تمام احتیاطی تدابیر کے ساتھ کھولے گئے ہیں۔

دوسری جانب وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا کہ جہاں بھی اسکول کھل رہے ہیں وہاں کورونا سے متعلق مسائل سامنے آ رہے ہیں۔ ستمبر کے پہلے ہفتے میں کورونا صورتحال سے متعلق دوبارہ بیٹھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پانچویں جماعت تک یکساں تعلیمی نصاب کا اطلاق اپریل 2021 سے ہوگا

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ایس او پیز سے متعلق نجی تعلیمی اداروں کے ذمہ داران سے بھی ملاقات ہوئی ہے اور ایس او پیز کو بنانے میں تمام اداروں کو اعتماد لیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں