دو سالہ حکومتی کارکردگی پر کابینہ ارکان کا وزیراعظم کو خراج تحسین

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیر اعظم کی زیرصدارت ہو گا

فائل فوٹو


اسلام آباد: وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ارکان نے دو سالہ حکومتی کارکردگی اور چلینجز کا مقابلہ کرنے پر وزیراعظم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ارکان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں تمام چیلنجز سے نبرد آزما ہوئے۔ معاشی اعشاریوں میں بہتری وزیراعظم کی بہترین پالیسی کے باعث ممکن ہوئیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہماری ترجیح عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔ تمام شعبوں میں اصلاحات کے بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔ مہنگائی میں کمی کے لیے اقدامات تیز کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلیو اکانومی پالیسی سے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھیں گے، وزیر اعظم

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 1996 میں جدوجہد کا آغاز کیا جو ابھی جاری ہے۔ کمزور طبقے کی مدد کرنا ہم سب کا فرض ہے۔ ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ ریاست مدینہ بنانے کے لیے مثالی اقدامات کرنا ہوں گے۔ یکساں نصاب تعلیم بنایا، ریاست مدینہ کے تصور کو بھی شامل کروایا۔

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ وفاقی کابینہ کو حکومت کی دو سالہ کارکردگی پر بھی بریفنگ دی گئی۔


متعلقہ خبریں