عمران خان خود کی سرزنش کریں، نواز شریف


اسلام آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف نے سوال کیا ہے کہ کیا عمران خان جواب دیں گے کہ چودھری سرورکو ووٹ کیسے ملے؟

احتساب عدالت کے باہرذرائع ابلاغ (میڈیا) سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں ن لیگ اور اتحادیوں نے شفاف طریقے سے ووٹ دیا۔

نوازشریف نےعمران خان سے سوال کیا کہ کیا وہ عوام کو سچ بتائیں گے کہ انہوں نے تیر کو ووٹ دیا۔

سابق وزیراعظم نے تجویزپیش کی کہ پی ٹی آئی  چیئرمین کوچاہیے کہ وہ خود کی سرزنش کریں کہ کس کے کہنے پر سینیٹ میں ووٹ دیے۔

نوازشریف نےکہا کہ یہاں دوسروں کی بات سننے کی ہمت نہیں ہے، اگرکوئی تنقید کرے تو بات کاٹ دی جاتی ہے۔

سابق وزیراعظم نے میڈیا کو بتایا کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا اوپر سے حکم آیا تھا اس پر سینیٹ میں ووٹ دیے گئے۔

نواز شریف کے خلاف اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ایون فیلڈ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی آج سماعت ہورہی ہے۔

سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز اوران کے خاوند کیپٹن(ر) صفدربھی نوازشریف کے ہمراہ ہیں۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کیس کی سماعت کررہے ہیں۔

پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے 28 جولائی 2017 کے فیصلے کی روشنی میں نیب نے احتساب عدالت میں شریف خاندان کے خلاف تین ریفرنسز دائرکررکھے ہیں۔

دائر ریفرنسزایون فیلڈ پراپرٹیز، العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسمنٹ سے متعلق ہیں۔

نواز شریف اور مریم نواز 18 اپریل کو بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے لیے لندن روانہ ہوئے تھے،گزشتہ شب وہ وطن واپس لوٹے ہیں۔


متعلقہ خبریں