قومی کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کیلئے روانہ


لاہور: پاکستانی کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ اورآئرلینڈ کیلئےقومی کپتان سرفراز احمد کی قیادت میں روانہ ہوگئی۔

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہونے والی ٹیم مئی کے پہلے ہفتے میں دو وارم اپ میچز کھیلے گی۔

انگلینڈ میں پہلا وارم اپ میچ 28 اپریل سے یکم مئی تک اور دوسرا چار سے سات مئی تک کھیلا جائے گا۔

آئرلینڈ کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم 11 مئی سےایک ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔

قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف 24 مئی اوریکم جون کودو ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے روانگی سے قبل غیررسمی بات چیت میں کہا کہ اسپنرز کو کھلانے یا نہ کھلانے کا فیصلہ پچ کی صورتحال دیکھ کر کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے بلے باز(بیٹسمین)300 رنز بنانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو پاکستانی بالرز کے لئے مخالف ٹیم کو آؤٹ کرنا زیادہ مشکل نہیں ہو گا۔

پاکستانی27 رکنی اسکواڈ میں 16 کھلاڑی اور 11 آفیشلز شامل ہیں۔

ٹیم میں تجربہ کار سرفراز احمد،اظہرعلی،سمیع اسلم،حارث سہیل،بابراعظم،فخرزمان،امام الحق،اسد شفیق،عثمان صلاح الدین،شاداب خان اور محمد عامر شامل ہیں۔

آئرلینڈ اور انگلینڈ کے دورے میں نوجون کھلاڑیوں محمد عباس،سعد علی،حسن علی،فہیم اشرف اورراحت علی کو بھی 16 رکنی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں