حکومت سندھ: فضل الرحمان کے بھائی ضیا الرحمان کی خدمات واپس

حکومت سندھ: فضل الرحمان کے بھائی ضیا الرحمان کی خدمات واپس کردیں

کراچی: حکومت سندھ نے ڈیپوٹیشن پر آنے والے افسر ضیا الرحمان کی خدمات واپس کردی ہیں۔

وفاق نے سندھ حکومت سےضیاالرحمان کی خدمات واپس لے لیں

ہم نیوز کے مطابق حکومت سندھ نے ضیا الرحمان کی خدمات واپس کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیا الرحمان کو تین ہفتے قبل کراچی کے ضلع وسطی کا ڈپٹی کمشنر تعینات کر دیا گیا تھا۔

اس ضمن میں جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق ضیا الرحمان کی خدمات خیبر پختونخوا سے ڈیپوٹیشن پر حاصل کی گئی تھیں۔

فضل الرحمان کے بھائی ضیاالرحمان کی تعیناتی: وفاق اور سندھ مدمقابل؟

مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیا الرحمان کا تعلق پرووینشل منیجمنٹ سروس خیبر پختونخوا سے ہے اور انہیں تا حکم ثانی ڈپٹی کمشنر وسطی تعینات کیا گیا تھا۔

پاکستان تحریک انصاف کی مرکز میں سیاسی اتحادی جماعت ایم کیو ایم نے اس ضمن میں حکومت  سندھ سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ فوری طورپر کی جانے والی تعیناتی منسوخ کریں۔

سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر کنورنوید جمیل نے اس سلسلے میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو باقاعدہ خط لکھ کر وضاحت بھی مانگی تھی۔

مولانا فضل الرحمان کے بھائی کراچی میں ڈپٹی کمشنر تعینات

ضیا الرحمان کی خدمات 27 جولائی 2020 کو وفاق نے واپس لے لی تھیں اور انہیں صوبہ خیبرپختونخوا میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی تھی لیکن انہوں نے ایسا کرنے کے بجائے ڈپٹی کمشنر کی حیثیت سے چارج سنبھال لیا تھا۔


متعلقہ خبریں