کراچی: 5 پالتو شیر رہائشی علاقے میں داخل، مکین گھروں میں محصور


کراچی کے علاقے گلشن حدید میں 5 پالتو شیر رہائشی سوسائٹی میں آ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سوسائٹی میں شیروں کے آنے سے خوف و حراس پھیل گیا ہے جب کہ رہائشی گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

خیال رہے کہ کراچی کی نئی اشرافیہ میں شیر پالنے کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

ایک اندازے کے مطابق اس وقت کراچی کے اُمراء اور دولت مند گھرانوں میں لگ بھگ تین سو پالتو شیر موجود ہیں جنہیں انہوں نے اپنے پرائیوٹ فارم ہاوسز اور وِِلاز میں پالا ہوا ہے، ان میں سے اکثر افراد کے پاس قانونی اجازت نامے اور لائسنس موجود ہیں۔

پالتو شیر پالنے کا نیا رجحان کسی زمانے میں لاہور کے امیر لوگوں کا خاصہ ہوا کرتا تھا، اب یہ کراچی میں بھی پروان چڑھنے لگا ہے، یہاں کے اُمراء اپنی دولت کی نمائنش پالتو شیروں کی دیکھ بھال اور نمودونمائش کے ذریعے کرتے ہیں، یہ طبقہ اس حوالے سے بسا اوقات سوشل میڈیا کو بھی استعمال کرنے سے گریز نہیں کرتا۔

کراچی کی ایک امیر شخصیت نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر برطانوی جریدے ٹیلیگراف سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے سب سے بڑے صنعتی شہر میں بے شمار نجی فارم ہاؤسز اور وِلاز میں لوگوں نے شیر پالے ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے مالدار گھرانوں میں شیر بطور پالتو جانور تیزی سے دیگر پالتو جانوروں کی جگہ لے رہا ہے۔


یہ فوری خبر ہے۔ مزید تفصیلات اور معاملے کے درست حقائق جاننے کے لئے اس صفحہ کو ریفریش کریں۔
متعلقہ خبریں