بجٹ: سی پیک ترقیاتی منصوبوں کیلیے 87 بلین روپے مختص

بجٹ: سی پیک ترقیاتی منصوبوں کیلیے 87 بلین روپے مختص

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال برائے 2021-22 کے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) میں چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت ترقیاتی منصوبوں کے لیے 87 بلین روپے مختص کیے ہیں۔

ہوشیار: 3 منٹ سے زائد کی موبائل کال پر ڈیوٹی نافذ کردی گئی

ہم نیوز کے مطابق پلاننگ کمیشن کی طرف سے جمعہ کے دن جاری کردہ اعداد و شمار کے تحت سی پیک کے مغربی روٹ کے لیے 42 بلین روپے مختص کیے گئے ہیں۔

گاڑیوں اور یو پی ایس میں استعمال ہونے والی بیٹریاں مہنگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زونز میں دھابیجی، رشکئی، فیصل آباد اور بوستان زونز کے قیام کے لیے بھی 7 بلین روپے کے فنڈز مختص ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں