لاہور: مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ پولیس نے میری گاڑی پر حملہ کیا۔
مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ نیب آفس میں پیشی کے موقع پر پولیس نے میری گاڑی پر حملہ کیا پولیس کو شرم آنی چاہیے۔ اگر بلٹ پروف گاڑی نہ ہوتی تو کیا ہوتا۔
Police attacking my car. Imagine if it were not a bullet proof vehicle. Shame. pic.twitter.com/VtQLJlXFhr
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 11, 2020
انہوں نے کہا کہ پولیس کی جانب سے یہ عمل شرمناک ہے۔
مریم نواز نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ مجھ سے یکجہتی کے لیے آئے پر امن کارکنان پر پولیس کی جانب سے آنسو گیس شیلنگ، لاٹھی چارج اور پتھراؤ کیا گیا جس کی شدید مذمت کرتی ہوں۔
مجھ سے یکجہتی کے آئے پرامن کارکنان پر پولیس کی جانب سے آنسو گیس شیلنگ, لاٹھی چارج اور پتھراؤ کی شدید مذمت کرتی ہوں.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 11, 2020
مریم نواز نے اپنی گاڑی کی ایک ویڈیو لگائی جس میں گاڑی کی ونڈ اسکرین کا شیشہ ٹوٹا ہوا دیکھا جا سکتا ہے جس کے بارے میں مریم نواز کا کہنا ہے کہ پولیس کے پتھراؤ سے گاڑی کا شیشہ ٹوٹا۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 11, 2020
یہ بھی پڑھیں نیب آفس کے باہر ہنگامہ آرائی، مریم نواز کی پیشی منسوخ
دوسری جانب صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پتھراؤ کرنے والے پولیس اہلکار نہیں تھے بلکہ وہ مسلم لیگ ن کے ہی کارکنان تھے۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی مرکزی صدر مریم نواز کی پیشی کے موقع پر نیب دفتر کے باہر ہنگائی آرائی ہوئی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن کے کارکنوں کا نیب آفس کے باہر سیکیورٹی اہلکاروں سے جھگڑا ہوا اور پولیس کی جانب سے لیگی کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ کی گئی۔
ن لیگ کی قیادت میں سے محمد زبیر اور رانا ثنا اللہ بھی موقع پر موجود تھے اور کارکنان کو روکتے رہے لیکن کسی نے ان کی بات نہیں مانی۔
پتھراؤ کی زد میں آکر ہم نیوز کا ایک کیمرہ مین بھی زخمی ہوا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ن لیگ کے 15 سے 20 کارکنان نے نیب آفس میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی جن کو پولیس نے روکا۔
پولیس کی جانب سے روکے جانے پر ن لیگی ورکرز نے ہٹ دھرمی دکھائی اور دھکم پیل بھی ہوئی۔ پولیس نے ن لیگی کارکنان کو پیچھے دھکیلنے کیلئے آنسو گیس کا استعمال کیا۔