برطانوی دفتر خارجہ میں تعینات چوہوں کا شکاری بلا ریٹائر


لندن: برطانوی دفتر خارجہ میں تعینات سرکاری بلا اپنے عہدے سے ریٹائر ہو گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی دفتر خارجہ کے حکام نے چوہوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر 2016 میں بلے کو تعینات کیا تھا،جس نے چار سال تک اپنا کام احسن طریقے سے انجام دیا۔

رپورٹ کے مطابق بلے کا نام رکھنے کے ساتھ ٹوئٹر اکاونٹ بھی بنایا گیا تھا  اوراب بلے کے ٹوئٹر پر ایک لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔

ریٹائرمنٹ کے بعد لارڈ اپنی بقیہ زندگی برطانیہ کے مضافاتی علاقے میں دفتر خارجہ کے اسٹاف ممبر کے گھر گزارے گا۔


متعلقہ خبریں