میجرطفیل محمد شہید کا 62 واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے


اسلام آباد: میجرطفیل محمد شہید نشان حیدر کا 62 واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی طرف سے شہید کی یادگار پرپھولوں کی چادرچڑھائی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید کے آبائی علاقے وہاڑی میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

خیال رہے کہ 7 جولائی کو دنیا کے بلند ترین محاذ کارگل میں 1999 کی جنگ میں شہید ہونے والے  کرنل شیرخان اور حوالدار لالک جان شہید کی 21ویں برسی  پر دعائیہ تقاریب منعقد کی گئی تھیں۔

مزید پڑھیں: کارگل جنگ کے شہیدکرنل شیرخان اور لالک جان کی کہانی

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا تھا کہ دعائیہ تقاریب کرنل شیرخان شہید کے گاوں صوابی اور حوالدار لالک جان شہید کے گاوں ہندور یاسین، ضلع غذر گلگت بلتستان میں منعقد کی گئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء کی آخری آرام گاہ پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں۔ دھرتی پرجان نچھاورکرنے والے بیٹوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  کی طرف سے حوالدار لالک جان شہید کی قبر پر پھول چڑھائے گئے۔ فورس کمانڈر ایف سی این اے میجرجنرل احسان محمود نے لالک جان شہید کی یادگار پر پھول چڑھائے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈنٹ پنجاب رجمنٹل سینٹر نے کرنل شیرخان کی یادگارپرپھول چڑھائے۔ مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے دعائیہ تقاریب میں شرکت کی۔ سول وفوجی حکام نےشہداء کی یادگار پرحاضری دی۔


متعلقہ خبریں