غفلت اور کوتاہی برتنے پر ڈپٹی ڈائریکٹر نیب لاہور معطل


لاہور:  چیئرمین نیب نے کام میں غفلت اور کوتاہی برتنے پر ڈپٹی ڈائریکٹر نیب لاہور کو معطل کر دیا۔

چیئرمین قومی محتسب بیورو( نیب) جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے ڈپٹی ڈائریکٹر نیب لاہور رمضان کو معطل کر دیا۔

نیب کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق رمضان کو کام میں غفلت اور کوتاہی برتنے پر معطل کیا گیا اور ان کے خلاف انکوائری کاآغاز کردیا گیا ہے۔

چیئرمین نیب کا کہنا ہے کہ’احتساب سب کے لیے‘ میں خود احتسابی کا عمل بھی ضروری ہے۔

نیب کے مطابق محکمے کے 85 افسران کے خلاف انکوائری کی گئی۔ 23 کو معطل جبکہ 32 افسران کو معمولی سزائیں دی گئی۔

نیب نے ڈپٹی ڈائریکٹر سکھر کاشف ممتاز کے خلاف بھی انکوائری کا آغاز کردیا ہے۔ کاشف ممتاز کو چیئرمین نیب کی ہدایت پرتین ماہ قبل معطل کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں