مانچسٹر ٹیسٹ: دوسرے روز بھی قومی ٹیم کا برا آغاز


مانچسٹر ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ کیخلاف قومی ٹیم کا آغاز کچھ اچھا نہیں رہا۔

ٹیسٹ کے پہلے روز قومی ٹیم نے دو وکٹوں کے نقصان پر139 رنز بنائے تھے لیکن آج اننگز کے آغاز پر ہی بابراعظم69 کے انفرادی اسکور پر اینڈرسن کے ہاتھوں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔

پاکستان کی چوتھی وکٹ 150رنز پرگری جب اسدشفیق صرف 7رنز بنا کراسٹورٹ بروڈ کی گیند پرآؤٹ ہوئے۔

پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹاس کے بعد مختصر بات کرتے ہوئے کپتان اظہرعلی نے کہا کہ انگلینڈ کےخلاف پہلے ٹیسٹ میں 3 فاسٹ بالرزاور2اسپنر کھلا رہے ہیں۔

انگلینڈ کےخلاف پہلے ٹیسٹ میں کپتان اظہرعلی، عابد علی، بابراعظم، شان مسعود، اسد شفیق، محمد رضوان، شاداب خان، یاسرشاہ، محمد عباس، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ شامل ہیں۔

انگلینڈ کی ٹیم میں جو رووٹ کپتان، جیمز اینڈرسن، جوفرا آرچر، ڈومنیک بیس، اسٹورٹ براڈ اور روری برنز شامل ہیں۔ زیک کراولی، سیم کرن، اولی پاپ، ڈوم سیبلی، بین اسٹوکس، کرس ووکس اور جو بٹلر بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

تین میچوں پر مشتمل یہ سیریز دونوں ٹیموں کے مابین گزشتہ پانچ سالوں میں تیسری ٹیسٹ سیریز ہے۔ پاکستان 1996 کے بعد انگلینڈ میں کوئی ٹیسٹ سیریز نہیں جیت سکا ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین انگلینڈ میں کھیلی گئیں آخری دونوں سیریز ڈرا رہی تھیں۔ یہ سیریز 2016 (2-2) اور 2018 (1-1) میں کھيلی گئی تھيں۔

انگلینڈ سال 2010 سے اب تک پاکستان کے خلاف کوئی بھی ٹیسٹ سیریز جیتنے میں ناکام رہا ہے۔ اس کے برعکس پاکستان نےسال 2012 (3-0) اور 2015 (2-0) میں متحدہ عرب امارات میں کھیلی گئی اپنی ہوم سیریز میں انگلینڈ کو شکست سے دوچار کیا تھا۔


متعلقہ خبریں