اورنج لائن ٹرین چلانے کی ایک اور تاریخ آ گئی

لاہور: اورنج لائن ٹرین کو عوام کیلئے کھول دیا گیا

فائل فوٹو


لاہور: حکومت پنجاب نے اورنج لائن ٹرین کے افتتاح کی ایک اور تاریخ دے دی۔

حکومت پنجاب تاحال اورنج لائن ٹرین کا افتتاح کرنے میں ناکام ہے۔ اب اورنج لائن ٹرین کو کمرشل طور پر چلانے کے لیے 25 اکتوبر کی تاریخ تجویز کردی گئی ہے۔

15 ستمبر کو منصوبے کا تعمیراتی کام مکمل ہونے کے بعد ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے حوالے کر دیا جائے گا۔

پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے جنرل منیجر (جی ایم) کے مطابق یکم اکتوبر تک اورنج لائن منصوبے کے اسٹاف کی ٹریننگ مکمل ہوجائے گی۔ جس کے بعد 25 اکتوبر کی تاریخ اورنج لائن ٹرین کے افتتاح کی تجویز کی گئی ہے۔

دوسری جانب وائس چئرمین ایل ڈی اے کے مطابق اورنج لائن ٹرین چلانے کے حوالے سے فی الحال کوئی معلومات نہیں ہیں۔

دو ہفتے قبل وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات عاصم سلیم باجوہ نے کہا تھا کہ لاہور کی اورنج لائن ٹرین بہت جلد عوام کے لیے کھول دی جائے گی۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سی پیک منصوبہ جات کو بریفنگ دیتے ہوئے عاصم سلیم باجوہ نے کہا تھا کہ اورنج لائن منصوبہ قطعا سیاسی نہیں ہے۔ ہمیں ہدایت کی گئی تھی کوئی منصوبہ رکنا نہیں چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: اورنج لائن ٹرین کا افتتاح کردیا گیا

ممبر کمیٹی اسد اشرف کا کہنا تھا کہ اورنج لائن پر 99 فی صد کام مکمل ہوچکا ہے ،مگر بند ہے۔ کیا اورینج لائن سیاسی مسئلہ ہے؟

اس پر عاصم سلیم باجوہ نے کہا تھا کہ اورنج ٹرین لائن جلد مکمل ہو جائے گئی۔ اورنج لائن کا کچھ سول ورک رہتا تھا۔ اورنج لائن منصوبے کیلئے 1600 افراد بھرتی کیئے جائیں گے۔ اورنج لائن آپریشنل ہونے کیلئے جلد تیار ہوگا۔


متعلقہ خبریں