آبشاروں اور پودوں سے سجا ایشیا کا بہترین ہوٹل


زمین کے عالمی دن پر دنیا میں کم ہوتے جنگلا ت اورقدرتی مناظرکی کمی کو پورا کرنے کا شعور اجاگر کیا جاتا ہے۔

دنیا کے کچھ ممالک میں زمین کی خوبصورتی برقرار رکھنے کے لیے نہ صرف رہائشی عمارتوں بلکہ ہوٹلوں میں بھی پودے اگائے جا رہے ہیں۔

اس کی ایک مثال سنگاپورمیں تعمیر ہونےوالا پارک رائل ہوٹل ہے جس میں آبشاریں اورپودے لگائے گئے ہیں۔

ووہا کمپنی کے ڈیزائن کردہ اس ہوٹل کا رقبہ ڈیڑھ کلومیٹر پر ہے اور اسے کی تعمیر 2013 میں مکمل ہوئی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس طرز کے ڈیزائن میں دیکھ بھال نہایت آسان ہوتی ہے اوراس پر خرچ بھی کم آتا ہے۔

سنگا پورکے عین مرکزمیں واقع اس ہوٹل میں آبشاریں ، سکائی گارڈنز اور بے تحاشا پودے اگائے گئے ہیں۔

پودوں کو پانی دینے کے لیے بارش کے پانی کا استعمال کیا جاتا ہے۔ بارشیں نہ ہونے کی صورت میں پودوں کو ری سائیکل کیا گیا پانی دیا جاتا ہے۔

ہوٹل کے ڈائریکٹرکے مطابق آبشاریں اور پودے لگانے کامقصد لوگوں کو فطرت کے قریب لانا اور سبزے کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

سیروسیاحت کے لیے مشہورسنگا پور کا پارک رائل ہوٹل میں ایک رات قیام کرنے کا کرایہ قریباً 216 ڈالر ہے۔

ایشیا میں سب سے مشہور پارک رائل ہوٹل گزشتہ تین سال سے دنیا کے بہترین ہوٹل کا ایوارڈ حاصل کررہا ہے۔


متعلقہ خبریں