سعودی شاہی محل کے قریب فائرنگ کا ڈراپ سین ہوگیا


ریاض: سعودی عرب میں شاہی محل کے قریب ہونے والی فائرنگ کا ڈراپ سین ہوگیا۔

سعودی حکام کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کھلونا ڈرون کو نشانہ بنانے کیلئے فائرنگ کی گئی۔

گزشتہ شب سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر شاہی محل کے قریب فائرنگ کی اطلاعات سامنے آئیں۔

سوشل میڈیا پر فائرنگ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد شاہی محل پر حملے کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔

جس کے بعد سعودی حکام کی جانب سے بیان جاری کیا گیا کہ فائرنگ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کی گئی تھِی۔

سعودی حکام کے مطابق فورسز نے کارروائی شاہی محل کی جانب آنے والے کھلونا ڈرون کے خلاف کی۔

بیان کے مطابق پولیس نے ڈرون کی نشاندہی کے بعد احکامات اور ہدایات کے مطابق صورتحال سے نمٹا۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے وقت شاہ سلمان محل میں موجود نہیں تھے۔

حکام نے کہا ہے کہ ریاض فائرنگ واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

گذشتہ برس ہی سعودی شہر جدہ میں ایک شاہی محل کے باہر فائرنگ کے واقعے میں دو سکیورٹی گارڈز ہلاک اور تین دیگر محافظ زخمی ہو گئے تھے۔


متعلقہ خبریں