حکمران کرپشن بند کرنے آئے تھے، پنشن بند کردی: بلاول بھٹو

بلاول بھٹو نے انکم ٹیکس ادا کیا اور زرعی آمدنی پر بھی ٹیکس دیا، ناصر شاہ

کراچی: چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین اور مزدوروں سے معاشی ناانصافی پر خاموش نہیں رہیں گے۔

اپوزیشن نکلی تو آدھا راستہ پہنچنے پر ہی حکومت گر جائیگی، بلاول

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات پی پی پنجاب کے جنرل سیکریٹری چودھری منظور سے ٹیلی فونک بات چیت کے دوران کہی۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب کے تمام جیالوں کو اپنی طرف سے عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں پارٹی، عوامی رابطہ مہم کی تیاری کرے۔

چودھری منطور سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ حکومت کا جعلی احتسابی ڈرامہ بے نقاب کیا جائے۔

جے یو آئی رہنما نے ن لیگ، پیپلز پارٹی کو حکومتی سہولت کار قرار دے دیا

ہم نیوزکے مطابق چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ حکمران کرپشن بند کرنے آئے تھے لیکن انہوں نے پنشن بند کردی۔

بلاول بھٹو نے پی پی پنجاب کے جنرل سیکریٹری چودھری منطور کو ہدایت دی کہ ٹریڈ یونینز سے رابطے کریں تاکہ نجکاری کے نام پر بندر بانٹ روکی جا سکے۔

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ تبدیلی کے نام پر سب سے زیادہ معاشی زیادتی پنجاب کے عوام سے ہوئی ہے۔

بلاول کا اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا مطالبہ

بلاول بھٹو نے چودھری منظور سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ اگر سیاسی جماعتوں نے کردار ادا نہ کیا تو مہنگائی سے ستائے ہوئے عوام زیادہ انتظار نہیں کریں گے۔


متعلقہ خبریں