اسلام آباد: چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے بتایا ہے کہ مانسہرہ تھاکوٹ ایکسپریس وے ٹریفک کیلئے کھول دی گئی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے کامیابی سےآگے بڑھ رہے ہیں،2 رویہ شاہراہ 80 کلومیٹر طویل ہے۔
سی پیک منصوبے کو ہر حال میں پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے، عاصم سلیم باجوہ
Here you go:80 KMs Two way Mansehra-Thakot Expressway opened for https://t.co/0jbP1Ok2ha is extension of 40 KM Havelian-Mansehra 4 lane Motorway.Cost- Rs 136 billion.Highway police &toll staff deployed #cpec#CPECMakingProgress #pakistanmakingprogress pic.twitter.com/xLASIZ3CL4
— Asim Saleem Bajwa (@AsimSBajwa) July 28, 2020
گزشتہ دنوں اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ سی پیک پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے، اس منصوبے کو ہر حال میں پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو سی پیک منصوبوں کی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے کے ثمرات ہر پاکستانی تک پہنچنے جائیں گے۔
گزشتہ ہفتے چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ سی پیک کے فیز ون منصوبوں کو تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج ایک تاریخی دن ہے جب پاکستان میں ماس ٹرانزیشنل پراسس کی بنیاد رکھی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ معاہدوں سے صنعتوں کو فروغ ملے گا اور پاکستان میں سرمایہ کاری سے دونوں ملکوں کو فائدہ ہو گا جبکہ چین پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچپسی لے رہا ہے۔
عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ سی پیک منصوبہ پاکستان اور چین کے آئرن برادر ہونے کا عکاس ہے اور معاہدوں سے پاکستان میں نئی سرمایہ کاری آئے گی جبکہ سی پیک منصوبے پاکستانی عوام کو روزگار کے مواقع فراہم کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ سی پیک سے پاکستان اور خطے میں خوشحالی آئے گی۔ سی پیک کے فیز ون منصوبوں کو تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے۔ سی پیک فیز ٹو میں نئے ریلوے ٹریک بنائے جائیں گے جس سے ریلوے کی کارکردگی اور رفتار میں تیزی آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں کورونا، ایشین انفرا اسٹرکچر بینک پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر قرض دے گا
چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے کہا کہ سی پیک کے تحت صوبوں میں خصوصی اکنامک زونز بنائے جائیں گے۔ خصوصی اقتصادی زونز کے لیے ایچ ایم سی کا کردار اہم ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ حویلیاں میں ڈرائی پورٹ بنایا جائے گا جبکہ توانائی کے 8 منصوبے مکمل اور 9 زیرتعمیر ہیں جبکہ فیز 2 کے تحت زراعت کے جدید طریقوں پر توجہ دی جائے گی۔ سی پیک ایک حقیقت کی شکل میں ہمارے سامنے ہے۔
عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ اقدامات سے قرضوں پر انحصار کم ہو گا جبکہ فیز 2 میں چینی کمپنیوں کے ساتھ کاروبار بڑھ جائیں گے، دونوں ملکوں کی کمپنیوں کے درمیان مستقبل میں تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔