راولپنڈی: مریض کے جاں بحق ہونے پر لواحقین کا ڈاکٹروں پہ تشدد، مقدمہ درج

راولپنڈی: ہولی فیملی اسپتال سے نومولود بچے کے اغوا کا مقدمہ درج

راولپنڈی: ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی میں مریض کے جاں بحق ہونے پر مشتعل لواحقین کے ڈاکٹروں پر تشدد کا مقدمہ 10 سے 15 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ 

رات گئے ہولی فیملی اسپتال میں ایک مریض کے جاں بحق ہونے پر مشتعل لواحقین نے ڈاکٹروں پر تشدد کیا اور توڑ پھوڑ و ہنگامہ آرائی بھی کی۔

راولپنڈی میں 9 افراد کے قتل کا مقدمہ درج، مرکزی ملزم گرفتار نہ ہوسکا

ہم نیوز کے مطابق ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی میں مریض جاں بحق ہوا تو اس کے لواحقین مشتعل ہو گئے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق مشتعل افراد نے نہ صرف اسپتال میں توڑ پھوڑ کی بلکہ ڈاکٹروں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

راولپنڈی: پانی کی موٹر پر جھگڑا، پولیس اہلکار نے پڑوسی کو قتل کر دیا

ڈاکٹروں کا اس ضمن میں مؤقف ہے کہ ٹریفنک وارڈن محمد اشفاق کا گلا کٹا ہوا تھا، خون زیادہ بہہ جانے کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکا اورزندگی کی بازی ہار گیا۔

ہم نیوز کے مطابق ہولی فیملی اسپتال میں ڈاکٹروں پہ تشدد اورتوڑ پھوڑ و ہنگامہ آرائی پر راولپنڈی پولیس نے دس سے 15 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا راولپنڈی میں بیٹے کے ماں پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس

ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی ہم نیوز نے حاصل کرلی ہے۔


متعلقہ خبریں