لاہور:صوبہ پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے اعتراف کیا ہے کہ محکمہ اسکولزکے پانچ لاکھ ملازمین میں کچھ بلیک میلرعناصرموجود ہیں۔
پنجاب کے 50 فیصد تعلیمی اداروں میں منشیات استعمال ہو رہی، مراد راس
ہم نیوز کے مطابق انہوں نےکہا کہ اگر وہ عناصر یہ سمجھتے ہیں کہ مجھے بلیک میل کرلیں گے تو یہ ان کی بھول ہے۔
پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے کہا کہ بلیک میلر عناصر کچھ سیاسی جماعتوں سے مستفید ہوئے ہیں۔
ہم نیوز کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم نے واضح کیا کہ تمام چیزوں کو میرٹ اور صرف میرٹ کی بنیاد پر ڈیل کیا جائے گا۔
حالات نارمل ہونے تک اسکولز نہیں کھولیں گے، وزیرتعلیم پنجاب
پنجاب کے وزیرتعلیم مرادراس نے 9 جولائی 2020 کو ہم نیوز کے پروگرام ’صبح سے آگے‘ میں بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ فی الحال ستمبر کے پہلے ہفتے میں تعلیمی ادارے کھولنے پر اتفاق ہوا ہے لیکن ان کو ایک دم نہیں کھولا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کو کھولنے سے متعلق ایس او پیز وفاق کو بھیج دی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا تھا کہ اسکولوں کو مرحلہ وار کھولا جائے گا۔
صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ ہراسکول سینی ٹائز ہوگا اور اس کی صفائی کا خیال رکھا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ماسک تمام بچے اپنے گھروں سے پہن کرجائیں گے اور اسکولوں میں صرف ہینڈ واشنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
تعلیمی ادارے ایک دم نہیں کھلوائیں گے، مرادراس
ان کا کہنا تھا اگست میں بھی تعلیمی اداروں سے متعلق اجلاس بلایا جائے گا اور کورونا وائرس کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا جائے گا۔