اسلام آباد: ملک بھر میں آج گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج تیز ہواوَں اور گرج چمک کے ساتھ با رش کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے دیگر علاقوں لاہور، نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ ڈیرہ غازی خان (ڈی جی خان)، ملتان اور بہاولپور میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
خیبر پختونخوا کے اضلاع پشاور، کوہستان، ایبٹ آباد، مانسہرہ، مردان اور بنوں سمیت دیگر علاقوں میں تیز ہواوَں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی ہے۔ کوہاٹ اور وزیرستان میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
بلوچستان کے علاقوں ژوب، زیارت، لورالائی، موسیٰ خیل، سبی، لسبیلہ آواران، خضدار اور گردو نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں ملک بھر میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری
سندھ کے شہروں کراچی، میرپور خاص، سانگھڑ، دادو، شہید بینظیر آباد، ٹھٹہ، بدین اور سکھر میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستا ن میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش متوقع ہے۔