خیبر پختونخوا :کورونا سے 6 افراد جاں بحق، 149متاثر

کراچی: ملیر میں 44 گھروں کے اطراف اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ

پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث 6 افراد جاں بحق جب کہ مزید 149 افراد عالمی وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق صوبے میں کورونا سے اموات کی تعداد 1176 ہو گئی ہے جبکہ وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 33 ہزار220 تک پہنچ چکی ہے۔

پشاور میں کورونا کے باعث مزید 2 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ مزید 81 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ تین روز قبل محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے 25 دن کے اعداد وشمار جاری کئے تھے جس کے مطابق صوبے میں میں کورونا کا زور ٹوٹ چکا ہے۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری تازہ رپورٹ کے مطابق اسپتالوں میں کورونا کے تشویشناک مریضوں میں کمی ہوئی ہے اور متاثرہ مریضوں کے داخلے کی شرح بھی کمی آئی ہے۔

 پنجاب میں کورونا کے 294 نئے کیسز رپورٹ، مزید 5 افراد جاں بحق

محکمہ صحت کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل تشویشناک مریضوں میں 44 فیصد کمی آئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہائی ڈیپینڈینسی یونٹ کے مریضوں کی شرح میں 44 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق 177 وینٹی لیٹرز میں سے اس وقت 63 وینٹی لیٹرز پر کورونا کے مریض ہیں۔ 631 ایچ ڈی یو بیڈز میں سے 179 پر کورونا کے مریض زیر علاج ہیں۔

 

 

 


متعلقہ خبریں