پنجاب میں صحت کی بہترسہولتوں کی فراہمی پر توجہ دی جائے، وزیراعظم


اسلام اباد: وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ پنجاب میں صحت کی بہترسہولتوں کی فراہمی پرتوجہ دی جائے۔

شعبہ صحت پنجاب کی اپ گریڈیشن سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ماضی میں پسماندہ علاقوں میں صحت کی سہولتیں نہیں دی گئی۔ ہیلتھ سسٹم کی بہتری کیلئےنجی شعبےکی شراکت داری کو سراہاجائے۔

اجلاس میں وزیراعظم کو شعبہ صحت کے مختلف منصوبوں پرعملدرآمد اورعوام کیلئے ثمرات پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم کو گوجرانوالہ، بہاولنگر، بہاولپورکےاسپتالوں میں جدید مراکز صحت کے قیام پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم کو لیہ،راجن پور،اٹک کےاسپتالوں میں جدید مراکز صحت کے قیام پر بھی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم عمران خان کو پنجاب کے آبی وسائل کے بہترانتظام اورمجوزہ منصوبوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وزیراطلاعت شبلی فراز، وزیرمنصوبہ بندی اسدعمر، مشیرخزانہ حفیظ شیخ نے بھی شرکت کی۔

مزید پڑھیں: صحت کی عالمی درجہ بندی، پاکستان 52ویں نمبر پر

اس سے قبل وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا تھا کہ صحت کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لانا میرا مشن ہے۔

وزارت صحت کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ ہمیں وزیراعظم کے اصلاحاتی ایجنڈے کے مطابق حقیقی معنوں میں تبدیلی لانی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزارت صحت کے افسران کو اپنے کام کے طریقہ کار اور رفتار کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہو گا۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا تھا کہ کسی بھی افسر کو غیر ضروری طور پر لوگوں کے مسائل نمٹانے میں تاخیر کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا تھا کہ سائلین کے مسائل کو نمٹانے کیلئے بر وقت فائلوں کو نمٹانا ہو گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کے نزدیک صحت اولین ترجیح ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ صحت کے شعبے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی جا رہی ہیں۔  وزارت صحت میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔


متعلقہ خبریں