غیر ملکی میڈیا کا لائن آف کنٹرول کے سیکٹر چری کوٹ کا دورہ


اسلام آباد:  غیر ملکی میڈیا نے آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے سیکٹر چری کوٹ کا دورہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق بین الاقوامی میڈیا نے چڑی کوٹ سیکٹر میں بھارتی فائرنگ سے متاثرہ افراد سے بات چیت کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بین الاقوامی میڈیا کو بھارتی گولہ باری سے متاثرہ علاقے دکھائے گئے۔ بین الاقوامی میڈیا کو بھارتی فوج کے مارٹر گولوں اور کلسٹر بموں سے متاثرہ علاقے بھی دکھائے گئے۔ میڈیا کو بھارت کی طرف سے سرحد کی نگرانی کے نظام کو بھی دکھایا گیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق غیرملکی میڈیا نے ایل اوسی پر آمنے سامنے موجود فوجی چوکیاں بھی دیکھیں۔ غیرملکی صحافیوں نے ایل او سی  پر 3،4کلومیٹردوراینٹی انفلٹریشن گرڈ بھی دیکھے۔ گرڈزپربارودی سرنگیں،زیرزمین سینسر،آبزرویشن سسٹم اورریڈارموجودہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 2015 سے اب تک بھارت 11 ہزار 815 بارسیزفائرکی خلاف ورزیاں کرچکاہے۔

مزید پڑھیں: ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ: دو خواتین زخمی

غیر ملکی صحافیوں کو بتایا گیا کہ بھارتی جنتا پارٹی کے برسراقتدار آنے کے بعد ایل اوسی پراشتعال انگیزیاں بڑھی ہیں۔ اشتعال انگیزی کےجواب میں پاک فوج صرف بھارتی چوکیوں کونشانہ بناتی ہے۔ پاک فوج کی جانب سےشہری آبادی پرفائرنگ سے اجتناب برتا جاتاہے۔

دریں اثناء مقبوضہ کشمیرکی صورتحال اور بھارتی سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی پر پہلی مرتبہ انٹرنیشنل میڈیا بھی بول پڑا۔

غیرملکی صحافی بلال ایستال نے کہا کہ آج چری کوٹ سیکٹر کادورہ کیا۔ لوگوں سے ملاقات کی، یہاں رہنے والے لوگ بھارتی فوج کی فائرنگ سےمتاثر تھے۔

انہوں نے کہا کہ ایل اوسی پررہنے والے لوگوں کےتاثرات کوسمجھا۔ ایک چھوٹے سے لڑکےکا انٹرویو کیا جوزخمی تھا۔ زخمی بچے کے کاندھے میں گولی لگی تھی،مجھےبہت دکھ ہوا۔ ہمیں لوگوں سے بات چیت کے دوران مکمل آزادی حاصل تھی۔ ان لوگوں کی آواز دنیا تک پہنچائیں گے۔

الجزیرہ ٹی وی کے صحافی احمد برکات  نے کہا کہ یہ دورہ ہمارے لیے بہت معلوماتی تھا۔ ایل اوسی کا دورہ مفید تھا، ہم ان لوگوں کا دکھ محسوس کرتے ہیں۔ یو این مبصرین ایسے معاملات کے حل کیلئے کرداراداکریں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر پاکستان نے اسلام آباد میں تعینات سینئربھارتی سفارتکار کو دفترخارجہ طلب کر کے شدید احتجاج رکارڈ کرایا تھا۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا تھا کہ گزشتہ روز ایل اوسی پر بھارتی فائرنگ سے 2خواتین زخمی ہوئی تھیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت شہری آبادی کومسلسل نشانہ بنارہاہے۔ رواں سال بھارت نے 1697 بارسیزفائرمعاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

مزید پڑھیں: ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ: دو خواتین زخمی

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کے مطابق بھارتی اشتعال انگیزی سے 16 شہری شہید اور 133 زخمی ہوئے۔ بھارت 2003 جنگ بندی معاہدےکی پاسداری کرے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ سے 5 شہری زخمی ہوئے تھے۔


متعلقہ خبریں