کراچی میں پھر لوڈشیڈنگ، شہری اذیت کا شکار


کراچی: کراچی میں ایک بار پھر لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

کراچی میں ایک بار پھر بجلی بحران پیدا ہو گیا۔ جس کے باعث شہری رات گئے لوڈشیڈنگ سے بے حال ہو گئے۔ کراچی میں بجلی کی طلب اور رسد کا فرق 300 میگاواٹ کا ہو گیا۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق کراچی الیکٹرک (کے ای) کے پاور پلانٹس 1800 میگاواٹ بجلی بنا رہا ہے جبکہ نجی پاور پلانٹس سے 300 اور نیشنل گرڈ اسٹیشن سے 600 میگاواٹ بجلی حاصل ہو رہی ہے۔

کراچی میں بجلی کے شارٹ فال کو پورا کرنے کے لیے 6 سے 8 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔ نارتھ کراچی، سرجانی ٹاؤن، لیاقت آباد، نیو گولیمار، اورنگی ٹاؤن، گلشن اقبال 13 ڈی، لیاری اور بلدیہ ٹاؤن میں بھی بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہی۔

لوڈشیڈنگ کے باعث کراچی میں پانی کا بحران بھی شروع ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں کراچی میں بارش کے 24 گھنٹے بعد بھی نظام زندگی مفلوج، گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ

واٹر بورڈ کے مطابق پمپنگ اسٹیشن پر بجلی نہ ہونے سے 300 ملین گیلن پانی فراہم نہ ہو سکا۔ ضلع وسطی اور شرقی میں 13 دن سے پانی فراہم نہیں کیا جا سکا ۔

ضلع غربی میں بھی پانی سپلائی کا آپریشن لوڈشیڈنگ کے باعث متاثر رہا۔


متعلقہ خبریں