پنجاب کی تباہی دیکھ کر خاموش تماشائی نہیں رہ سکتے، احسن اقبال


لاہور: پاکستان مسلم لیگ نواز کے مرکزی جنرل سیکریٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ پنجاب کی تباہی دیکھ کر خاموش تماشائی نہیں رہ سکتے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پنجاب سے کس بات کابدلہ لیاجارہا ہے؟۔ ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈلاگیا۔ پی ٹی آئی حکومت کو ڈزاسٹر گورننس کہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں شعبہ صحت پر توجہ دینی ہوگی۔ کورونا وبا کے دوران فرنٹ لائن پر کام کرنے والے طبی عملے نے بہترین خدمات سرانجام دیں۔ کورونا پھیلنے کا خدشہ ابھی بھی موجود ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی تباہی سے آج صحت کا نظام بدترین بحران کا سامنا کررہاہے۔ ڈاکٹروں کےبنیادی مسائل کو نظرانداز کیا جارہا ہے۔ آج ڈاکٹرزسے جو معلومات ملیں اس نے تشویش میں مبتلا کردیا۔

مزید پڑھیں: رانا ثنااللہ کا وزیراعظم، وزیرہوا بازی سے استعفیٰ کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ امریکا، روس، یورپ سمیت تمام ممالک کورونا کے سامنے بے بس نظرآئے۔ پنجاب میں جوقانون بنایاگیا اس سے محکمہ صحت کی نجکاری کی جارہی ہے۔ ینگ ڈاکٹرزایسو سی ایشن نےجن تحفظات سےآگاہ کیا وہ حق بجانب ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ 6ہزارپوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرزکو حکومت تسلیم نہیں کررہی ہے۔ 6 ہزارڈاکٹرز نے پروفیسرز کی نگرانی میں تربیت لی ہے۔ پنجاب میں بد انتظامی کی وجہ سے لوگوں کومشکلات کاسامناہے۔ شعبہ صحت سے لےکرباقی شعبوں کو تباہ کردیاگیا۔
بیرون ملک سےڈگری لےکرآنےوالےڈاکٹرز کو لائسنس جاری کیے جائیں۔


متعلقہ خبریں